دنیا

کابل میں امریکی دہشت گرد فوجی بم دھماکے میں واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کابل میں افغان خفیہ ایجنسی کے دفتر کے قریب ہونے والے دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی دہشت گرد فوجی سمیت 2 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دو روز قبل کابل میں افغان خفیہ ایجنسی ’این ڈی ایس‘ کے دفتر کے باہر خود کش کار بم حملے میں 10 سے زائد افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے تھے اور جائے وقوعہ پر قائم نیٹو فوج کی ایک چیک پوسٹ پر تعینات دو اہلکار بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

نیٹو کی سربراہی میں اتحادی افواج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں دو غیر ملکی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک امریکی دہشت گرد فوجی اور دوسرے اہلکار کا تعلق رومانیہ سے ہے۔ دونوں کی میتوں کو ان کے آبائی ممالک روانہ کردیا گیا ہے۔

ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کے ورثاء کی اجازت اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی ہلاک ہونے والے فوجیوں کی مکمل شناخت ظاہر کی جائے گی جس میں 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button