دنیا

کل جوبائیڈن اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے

شیعہ نیوز : امریکہ کے نو منتخب صدرجوبائیڈن کل اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

امریکی ذرائع کے مطابق خارجہ اُمور کے ماہر انٹونی بلینکن کو وزیرخارجہ اور جیک سلیوان کونیشنل سکیورٹی مشیر منتخب کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ اُمیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئےہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی تھی۔

ادھر اُن کے حریف ری پبلکن اُمیدوارصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے انتخابی نتائج قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button