اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی کا وحشیانہ پن، طالب علم پر بہیمانہ تشدد

شیعہ نیوز : ضلع بہاولپور کے علاقے کوٹلا شیخاں اوچشریف کا رہائشی محمد حفیظ ولد حافظ شبیر جس کی عمر 11سے 12سال ہے، مدرسہ ریاض العلوم زندہ لعل موضع حیدر پورمیں زیر تعلیم ہے کو وہاں کےکالعدم سپاہ صحابہ کے درندہ صفت امام مسجد ومدرسہ کے معلم و قاری یونس ولد عبد الحکیم نے سوتوں سے بدترین تشدد کرکے شدید زخمی کردیا ۔

واقعے کے خلاف متاثرہ بچے کے بڑے بھائی محمد شفیق ولدحافظ شبیر نے تھانہ اوچشریف میں دو گواہوں محمد بلال ولد عبد الرحمٰن اور عبد الغفار ولد حاجی اللہ بخش کے ہمراہ مقدمہ درج کرواتے ہوئے وحشی مولوی کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیاہے، محمد شفیق نے کہاکہ علاقہ معززین نے صلح نامے کیلئے کافی زور دیا لیکن اب مایوس ہوکر تھانے آیا ہوں۔

پولیس نے محمد شفیق کی شکایت پرتعزیرات پاکستان دفعہ 328-Aکے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں دینی مدارس میں معصوم طلبہ وطالبات پر وحشیانہ تشدد اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کےواقعات مسلسل سامنے آرہے ہیں ، تمام والدین اپنے والدین بچوں کی زندگی عزیز رکھتے ہیں تو انہیں ان وحشی مولویوں سے دور رکھیں، پنجاب حکومت ان گہناؤنی سرگرمیوں میں ملوث تمام مدارس کو فوری سیل کرنے اور ان بدکردار مولویوں اور قاریوں کو نشان عبرت بنانے کیلئے قانون سازی کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button