پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کنیز فاطمہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات منتخب
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ممبرجی بی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری کنیز فاطمہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات جبکہ کبریٰ بتول ایم ڈبلیو ایم بلتستان کی صدر منتخب ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین خواہر سیدہ معصومہ نقوی نے کی، جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی صوبائی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں اگر ہم سیاسی طور پر طاقتور ہونگے تو اہم فیصلوں میں ہماری شرکت ممکن ہوگی، علامہ احمد اقبال
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم بلتستان شعبہ خواتین کی ممبران نے بھی شرکت کی۔ مرکزی صدر معصومہ نقوی نے نومنتخب مرکزی سیکرٹری سیاسیات کنیز فاطمہ اور صدر ایم ڈبلیو ایم بلتستان کبریٰ بتول سے ان کے عہدےکا حلف لیا۔