پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، چہلم امام حسینؑ کے مرکزی جلوس میں لاکھوں عزاداروں کی شرکت

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں چہلم امام حسینؑ و شہداء کربلا کی مناسبت سے نکلنے والے مرکزی جلوس میں عزداران امام حسینؑ کا سمندر امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز چہلم امام حسین ؑ و شہداء کربلا کی مناسبت سے نکلنے والے جلوس میں لاکھوں عزاداران امام حسینؑ جن میں جوان، بزرگ، خواتین اور بچے شامل تھے نے شرکت کی جو رسول خدا ﷺ کی اس حدیث کا عملی مظاہرہ تھا کہ
’’ بے شک قتل حسینؑ سے مومنین کے دلوں میں ایسی حرارت ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگی‘‘

مرکزی جلوس چہلم شہدائے کربلا کراچی میں اس سال ریکارڈ شرکت ملاحظہ کی گئی۔ چھٹی کا دن ہونےکے سبب سالہائے گزشتہ سے زیادہ عزادار جلوس عزا میں شریک ہوئے۔ایک اندازے کے مطابق جلوس میں 10 لاکھ افراد نے شرکت کی۔

عزداروں کے اس سمندر کو دیکھنے کے باوجود ڈی آئی جی ساؤتھ زون کراچی کی جانب سے متعصبانہ پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں لکھا گیا کہ جلوس میں میں فقط 18تا 20ہزار عزاداروں نے شرکت کی ۔

یہی نہیں بلکہ شہرکے مختلف علاقوں ملیر، لانڈھی ، کورنگی، محمودآباد، شاہ فیصل کالونی، لائنز ایریا، اے بی سینیالائن،انچولی، عباس ٹاؤن، سولجربازار، ناظم آباد، نارتھ کراچی، رضویہ سوسائٹی سے عزاداروں نے قافلے پیدل واک (مشی)کرتے ہوئے مرکزی جلوس عزا میں شامل ہوئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button