پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں چپ تعزیےکا جلوس نشتر پارک سے برآمد

شیعہ نیوز: کراچی میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر چپ تعزیہ کا جلوس نشترپارک سے برآمد ہو گیا، سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کے موقع پر چپ تعزیہ کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا، چپ تعزیے کے جلوس کی مجلس سے مولانا علی کرار نقوی نے خطاب کیا۔

چپ تعزیہ کا جلوس بوتراب اسکاوٹس کی قیادت میں نشترپارک سے برآمد ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا، کھارادر حسنینہ ایرانیان امام بارگاہ سے ہوتا ہوا نور باغ مسافرخانہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، جلوس کی گزر گاہ میں واقع بلند عمارتوں پر اسنائپرز تعینات ہیں۔

اس کے علاوہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کی گزرگاہ کی سوئیپنگ مکمل کی گئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی جلوس کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل راستے دیے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close