پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی میں ریاستی سرپرستی میں نیشنل ایکشن پلان کی سرعام پامالی

شیعہ نیوز : کراچی کی شاہراہوں پر ریاستی سرپرستی میں نیشنل ایکشن پلان اور پیغام پاکستان بیانیہ کی سرعام پامالی ،وطن دشمن کالعدم تکفیری وہابی اور ناصبی جماعتوں کے شہر قائد کی شاہراہوں پر کھلم کھلا کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے، نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں سر عام بکھیری گئی، ریاستی اداروں کی ناک کے نیچے فرقہ وارانہ منافرت پھیلائی گئی اور سکیورٹی ادارے کالعدم جماعتوں کی ریلیوںکو سکیورٹی فراہم کرتے رہے ۔کیا ایسے ہورہا ہے نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد؟؟؟؟ کیا بے گناہ شیعہ جوانوں کے خلاف توہین صحابہ کے جھوٹے پرچے کاٹنے والے ریاستی ادارے ان تکفیری عناصر کے خلاف کوئی مقدمہ درج کریں گے ؟؟؟

تفصیلات کے مطابق توہین صحابہ کوبنیاد بناکر ملک واسلام دشمن کالعدم تکفیری وہابی جماعت سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی ، تحریک لبیک اور دیگر انتہا پسندناصبی تنظیموں کی جانب سے آج شہر بھر سے عظمت صحابہ مارچ نکالا گیا اور شاہراہ قائدین پر تحفظ ناموس صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا، شہر کے مختلف علاقوں سے نکلنے والی ان ریلیوں کے شرکاء نے راستے بھر اور پھر جلسہ گاہ میں سرعام کافر کافر شیعہ کافر کے نعرے لگائے جن کی ویڈیوز اس وقت سوشل میڈیا پر بھری پڑی ہیں۔

شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر فرقہ وارانہ منافرت پھیلاتے یہ تکفیری عناصر ریاستی اور سکیورٹی اداروں کی ناک کے نیچے یہ تمام غیر قانونی کارروائی انجام دیتے رہے اور افسوس کہ کسی ادارے نے اپنے فرائض منصبی سے انصاف نا کیا اور کسی ایک فرد کے خلاف بھی کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا جبکہ یہی ریاستی ادارے انہیں تکفیری عناصر کی خوشنودی کی خاطر ملک بھرمیں بے گناہ شیعہ جوانوں پر امام حسینؑ کے قاتل یزید ملعون کے اسلام دشمن باپ داد اکے خلاف کمنٹ کرنے پر مقدموں کی بھر مار کیئے ہوئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button