
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
کراچی، نماز دوران مرکزی جلوس برائے 9 محرم ایم اے جناح روڈ پر ہوگی، آئی ایس او
شیعہ نیوز:امامیہ اسٹوڈٹنس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نماز دوران مرکزی جلوس برائے 9 محرم الحرام میں نمازِ ظہرین کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر بندو خان ہوٹل کے سامنے کیا جائے گا۔ نمازِ باجماعت مولانا محمد حسین رئیسی صاحب کی زیر اقتداء ٹھیک 1 بجے دن میں ادا کی جائے گی جبکہ اس موقع پر جلوس کے دوران امامیہ اسکاوٹس کے 800 سے زائد رضاکار پولیس اور رینجرز کی معاونت کے لئے موجود ہوں گے۔ مرکزی جلوس کے دوران امامیہ بلڈ ٹرانسفیوژن اینڈ میڈیکل سروسز کی جانب سے بلڈ کیمپ بھی لگایا جائے گا۔