اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی: کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی کی مدرسے کے کمسن طالب علم سے بد فعلی و قتل

مقتول بچے کی تصاویر میں گلے پر رسی کے نشانات واضح نظر آ رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق مدرسہ کے تکفیری معلم کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مقتول طالب علم کا مرنے کے بعد بھی پیچھے سے خون نکل رہا تھا

شیعہ نیوز: کراچی کے علاقے ضلع ملیر کی حدود میں واقع دنبہ گوٹھ میں مدرسہ خالد بن ولید کے تکفیری معلم و کالعدم سپاہ صحابہ کے مولوی ماجد لغاری نے اپنے مدرسے کے کمسن طالب علم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، بدفعلی کے بعد بچے کے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر اسے قتل بھی کر ڈالا۔

اطلاعات کے مطابق پنو عاقل سے تعلق رکھنے والے کمسن بچے مجیب الرحمان ولد مرحوم عبدالباری کلہوڑو کو کراچی، ضلع ملیر کے گاؤں دنبہ گوٹھ میں واقع مدرسہ خالد بن ولید کے تکفیری معلم و کالعدم سپاہ صحابہ کے سرگرم کارکن کی جانب اجتماعی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق مدرسے کے تکفیری معلم  نے کمسن طالب علم مجیب کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے رسی سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم تکفیری مولوی کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ بچے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ شہید عباسی ہسپتال سے حاصل کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جولانی اسرائیل کو تسلیم کر یں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

مقتول بارہ سالہ یتیم بچہ مجیب الرحمٰن انڈس ٹاؤن کراچی میں رہائش پذیر تھا جبکہ اس کے والد کا پہلے ہی انتقال ہو چکا ہے۔ یتیمی اور غربت کے باوجود اسے دین سیکھنے کے لیے مدرسہ خالد بن ولید کراچی دنبہ گوٹھ میں بھیجا گیا، لیکن وہاں اسے مدرسے کے تکفیری معلم کی جانب سے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا گیا، کمسن یتیم بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل بھی کر دیا گیا، مقتول بچے کی تصاویر میں گلے پر رسی کے نشانات واضح نظر آ رہے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق مدرسہ کے تکفیری معلم کی جنسی زیادتی کا نشانہ بننے والے مقتول طالب علم کا مرنے کے بعد بھی پیچھے سے خون نکل رہا تھا۔

حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ مدرسہ چلانے والوں کی سکروٹنی کو لازمی قرار دے اور بچوں کے تحفظ کے لیے مذہبی اداروں میں ضابطہ اخلاق، نگرانی اور نفسیاتی جانچ کا نظام نافذ کیا جائے مدارس میں بچوں کے ساتھ جنسی بدفعلی کے مسلسل رونما ہونے والے ان وقعات کا تدارک کیا جا سکے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button