پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سید وصال حیدر نقوی کی بلاجواز گرفتاری،کراچی پریس کلب پر حافظان قرآن کا احتجاجی دھرنا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی سے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے تحت گرفتارجماران انسٹیٹیوٹ آف قرآنک سائنسز اور درجنوں قرآن وحفظ سینٹرز کے بانی ومؤسس سید وصال حیدر نقوی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے حافظان قرآن مجید بچوں نے علامتی احتجاجی دھرنا دیا۔

اس احتجاجی دھرنے میں حافظان قرآن مجید بچوں کے علاوہ ان کی اساتذہ بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرزاور پلےکارڈ اٹھارکھے تھے جن پر وصال حیدر کے حق میں نعرے درج تھے۔

مظاہرین سے حجت الاسلام مولانا کاظم نقوی ،حجت الاسلام علامہ مختار امامی، حجت الاسلام سید فرحان حیدر،حجت الاسلام مولانا سجاد رضوی،علامہ مبشرحسن، مولانا آصف قمی نے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سید وصال حیدر نقوی کی بلاجواز گرفتاری، لاہور پریس کلب پر حافظان قرآن کا احتجاجی دھرنا

مقررین نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ بےگناہ وصال حیدر نقوی کو فوری رہا کیا جائے، ان پر عائد کردہ الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، وصال حیدر نقوی محب شہری ہیں جنہوں نے پاکستان کے پرآشوب معاشرے میں علم کی شمع کو روشن رکھا۔

مقررین نے کہاکہ وصال حیدر کا جرم یہ ہے کہ وہ مکتب اہل بیتؑ کے ذمہ دار شہری ہیں ، انہوں نے ملک بھرمیں مدارس دینیہ اور حفظ قرآن کے درجنوں مراکز قائم کیئے۔ انہوں نے پاکستان میں شیعہ بچوں اور بچیوں کو منفرد انداز میں حفظ قرآن کے سینٹرز قائم کیئےجن بچوں نے دنیا بھرمیں مکتب تشیع کانام روشن کیا۔

آخر میں مظاہرین نے مندرجہ ذیل مطالبات پیش کیئے۔
سید وصال حیدر نقوی کو فوراً رہا کیا جائے۔
ان کے خلاف قائم جھوٹے مقدمات کوختم کیا جائے۔
ان کے خلاف میڈیا ٹرائل اور کردار کشی بند کی جائے۔
ملت جعفریہ کے خمس کے نظام کے خلاف پروپیگنڈا بند کیا جائے۔
پشاور میں ہونے والے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
وطن عزیز سے دہشت گردوں اور تکفیریوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ہر مذہب و مسلک کے پیروکاروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button