پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ کلنگ والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے، رحمان ملک

شیعہ نیوز (کراچی)  سابق وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ والے علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا جائے، شمالی وزیرستان میں آئی ایس آئی کی موجودگی باعث تشویش ہے، جبکہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ دہشت گرد آسمان سے نہیں آتے بلکہ کراچی ہی میں موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر عبدالرحمان ملک نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر ان سے انکے بیٹے کے قتل پر اظہار تعزیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر عبدالرحمن ملک نے کہا کہ آئی جی سندھ سے علی اکبر کمیلی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی اکبر کمیلی کے قتل کو فرقہ واریت کا رنگ دینا درست نہیں ہے۔ عباس کمیلی کے صاحبزادے کے قتل میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ سب کو جاگنا ہوگا ورنہ حکمرانوں سمیت سب کے بیٹے بیٹیاں قتل ہوسکتے ہیں۔ علامہ عباس کمیلی نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہیں سکیورٹی اداروں کے علم میں ہیں، کارروائی نہ گئی تو پھر خود مجبور ہوجائیں گے، چار پریس کانفرنسز کرکے حکمرانوں کو آگاہ کیا تھا کہ میرے صاحبزادے پر تین قاتلانہ حملے ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button