کراچی، کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کا شیعہ آبادی پر حملہ ایک نوجوان عزادار شہید
سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایماء پر آج شب چہلم امام حسینؑ جیسے حساس موقع پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کو شاہراہ قائدین پر جلسے کے انعقاد کی اجازت دی گئی اسی جلسے میں شرکت کیلئے ایک مسلح ٹولا گولیمار سے گذرتے ہوئے سبیل حسینی ؑ پر حملہ آور ہوا ، جوابی پتھراؤ کے سبب فرار کے ماننے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
شیعہ نیوز: کراچی میں چہلم امام حسینؑ سے ایک روز قبل فرقہ وارانہ فسادات کی آگ بھڑکانے کی مذموم سازش کا آغاز، گولیمار کے علاقے علی بستی میں ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کا شیعہ گھروں پر حملہ ، پتھراؤ اور فائرنگ ، ایک شیعہ نوجوان سید جنید حیدر مہدی شہید، متعدد نوجوان عزادار شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکرجھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نے علی بستی گولیمار میں شیعہ گھروں پر حملہ کردیا۔ حملہ اس وقت کیا گیا جب نوجوان عزاداری مسجد وامام بارگاہ حیدری گولیمار علی بستی کے باہر شب چہلم کی مجالس وجلوس کی تیاریوں میں مصروف تھے۔
سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ایماء پر آج شب چہلم امام حسینؑ جیسے حساس موقع پر کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلح دہشت گردوں کو شاہراہ قائدین پر جلسے کے انعقاد کی اجازت دی گئی اسی جلسے میں شرکت کیلئے ایک مسلح ٹولا گولیمار سے گذرتے ہوئے سبیل حسینی ؑ پر حملہ آور ہوا ، جوابی پتھراؤ کے سبب فرار کے ماننے والے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
یہ بھی پڑھیں: سکردو، چہلم امام حسین کے سلسلے میں علم کشائی
فرار ہوتے وقت مسلح دہشت گردوں نےاندھادند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان عزادار سید جنید حیدر مہدی موقع پر شہید ہوگیا جسے عباسی شہید منتقل کیا گیا، موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شیعہ نوجوان اور مجلس وحدت مسلمین کراچی کےصدر علامہ صادق جعفری وفد کے ہمراہ پہنچےاور شہید کے اہل خانہ اور اہل علاقہ سے ملاقات کرکے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
اس موقع پر پولیس اور رینجرز کی بھی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی۔ بعد ازاں جنید حیدرمہدی کی نماز جنازہ مین گولیمار روڈ پرشیعہ علماءکونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں شیعیان حیدرکرار ؑ نے شرکت کی۔
شیعہ علماءو تنظیمات نے سندھ حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور کالعدم جماعت کو جلسے کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔