اہم پاکستانی خبریں

کرک میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس آپریشن، دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے ساتھ مسلح مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرک سٹی پولیس کو انٹیلی جنس اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ ڈھب حکیم خیل میں کچھ دہشت گرد عناصر موجود ہیں جو کسی بھی وقت تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایس ایچ او سٹی نے نفری کے ہمراہ علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تو ایک گھر سے پولیس پہ فائرنگ شروع ہو گئی۔

فائرنگ کےنتیجے میں پولیس کا ایک اہلکار نسیح اللہ گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس نے زخمی اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا تاہم پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی کہ دوبارہ پولیس پر فائرنگ ہوئی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی شروع کی، جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد حفیظ اللہ و پشم خان سکنہ بورہ خیل شمالی وزیرستان موقع پہ ہی ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دیگر دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے کلاشنکوف، دستی بم سمیت دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button