
کربلا عاشقوں کی وادی ہے، علامہ شہنشاہ حسین نقوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایام عزاء سید الشہدا ؑ میں صبر و تحمل، برداشت اور دین الٰہی کا تذکرہ ہے، کربلا عاشقوں کی وادی ہے اور کربلا ہدف زندگی گزار کر بقا پانے والوں کی پیام گاہ ہے۔
زرائع کے مطابق نشتر پارک میں منعقدہ عشرہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں امام حسینؑ نے یہی پیغام دیا کہ اللہ سے محبت اور دین محمدؐ کی پیروی کرتے رہنا اور یہی پیغام حضرت امام علیؑ کے پیغامات کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام علیؑ کی سب سے بڑی فضیلت یہ ہے کہ آپؑ کو ازروئے قرآن اللہ نے اپنے ساتھ گواہ رسولﷺ بنایا، قرآن کریم نے آپؑ کو نفس رسولﷺ قرار دیا اور آپکی اور آپکی اولاد کی محبت کو فرض قرار دیکر یہ پیغام دیا گیا کہ ان سے وابستہ رہ کر انسان اپنی دنیا و آخرت و سنوار سکتا ہے اور کامیابی کے ساتھ ساتھ کامرانی اور فلاح کا راستہ تلاش کرسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ محرم کی آمد ہے اور اگر معرفت کی نظروں سے دیکھا جائے، تو زمین سے آسمان تک غم حسینؑ کی فضا نظر آتی ہے اور ایام عزاء سید الشہدا ؑ میں صبر و تحمل، برداشت اور دین الٰہی کا تذکرہ ہے، کربلا عاشقوں کی وادی ہے اور کربلا ہدف زندگی گزار کر بقا پانے والوں کی پیام گاہ ہے۔