اہم پاکستانی خبریں

کربلا طاغوتی قوتوں کے سامنے حق و صداقت کا علم بلند کرنے کا نام ہے، وزیر اعلیٰ جی بی

شیعہ نیوز:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محرم الحرام کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کربلا طاغوتی طاقتوں کے سامنے حق و صداقت کا علم بلند کرنے کا نام ہے۔ ماہ محرم الحرام ہمیں ایثار، قربانی، اتحادی و اتفاق کا درس دیتا ہے۔ کربلا طاغوتی طاقتوں کے سامنے حق و صداقت کا علم بلند کرنے کا نام ہے. آج بھی ہمیں نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے آپس میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام ہوں۔ وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کی نجات اور سربلندی کا واحد راستہ رسول خدا ﷺ، صحابہ کرام رضی الله عنه اور اہلبیت کے راستے پر عمل کرتے ہوئے آپس میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول ﷺ حضرت حسین نے کربلا میں دین اسلام کی بقاء، مسلمانوں کے اتحاد اور سربلندی کے لیے دنیائے تاریخ کی سب سے بڑی قربانی دی۔ وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان نے پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فول سیکورٹی یقینی بنانے اور قانون شکنوں کے خلاف سخت اور بلاتفریق کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی نے انتظامیہ و دیگر متعلقہ اداروں کو یوم عاشورہ کے جلوس کے لئے پانی، بجلی و دیگر انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button