
کشمیر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں، علامہ احمد اقبال رضوی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کشمیر اور فلسطین یک جان دو قالب ہیں، پاکستانی عوام نے ہمیشہ کشمیری اور فلسطینی کاز کی حمایت کی ہے، اسرائیل ایک قابض ٹولہ ہے جسے امریکی سرپرستی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ آزادی القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کانفرنس میں سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے مخدوم زین قریشی، مخدوم ولایت مصطفی گیلانی، علامہ اقتدار نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ وسیم معصومی، علامہ عبدالحق مجاہد، سید اطہر شاہ بخاری ایڈووکیٹ، بابو نفیس انصاری، سلیم عباس صدیقی، آصف رضا ایڈووکیٹ، معمر نقوی، راو محمد عارف رضوی، ابوذر ہادی، عبدالماجد وٹو، مولانا توصیف الرحمن، محمد ظفر قریشی، شاہد عباس، عارف ڈوگر، ملک عمران یوسف نے خطاب کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں شہداء کی یاد منانا اور ان کے مقصد کو زندہ رکھنا عظیم عبادت ہے
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو اسرائیل کے خلاف واضح اور دوٹوک موقف اختیار کرنے کی ضرورت ہے، ایرانی حکومت نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی ہے، ایران اور سعودی عرب کے درمیان دوستانہ تعلقات خطے کے لیے خوش آئند ہیں، آج ہمیں باہم متحد ہوکر مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم زین قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کا دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، اسرائیلی مظالم کی شدید مزمت کرتے ہیں۔وزیرخارجہ اور وزارت کو اسرائیل کے حوالے سے ٹھوس موقف اپنانا چاہیے، اسرائیل کے ساتھ نارملائزیشن کی باتیں کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
کانفرنس کے اختتام پر اسرائیلی مظالم اور جارحیت کے خلاف قرارداد منظور کی گئی۔ کانفرنس میں سید دلاور زیدی، وسیم زیدی، علی رضا بخاری، انجینئر سخاوت علی، جواد مصطفی، ثقلین ظفر، انجم رضا ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔