اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر اقوام عالم کی بے حسی قابل مذمت ہے

دنیا مسئلہ کشمیر پر متوجہ ہوئی ہے لیکن کوئی سنجیدہ عملی کوششیں نظر نہیں آرہی ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا ہے کہ اقوام عالم کی مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پر بے حسی قابل مذمت ہے۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ کشمیر پر اپنی پالیسی کو ازسرنوترتیب دینا ناگزیر ہو چکا ہے ،دنیا مسئلہ کشمیر پر متوجہ ہوئی ہے لیکن کوئی سنجیدہ عملی کوششیں نظر نہیں آرہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیا کی حکومتوں کے مفادات طاقت ور اور مالی طور پر مضبوط ملک کےساتھ ہیں ۔ پاکستان عالم اسلام سمیت اقوام عالم کے سلگتے مسائل اور امن عامہ کے لئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہا ہے لیکن ماسوائے چند ممالک کے کسی بھی ملک نے کھل کر کشمیر پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی کمزوریوں سے سیکھنا ہو گااور اپنی طاقت کو پہچاننا ہوگا۔ ہم بیس کروڑ کا اٹیمی ملک ہیں جو کہ دنیا کے بڑے بڑے معدنی ذخائر سمیت وسیع رقبہ اور ہر قسم کا موسم رکھتے ہیںاور علاقائی محل وقوع کے اعتبار سے ہمیں منفرد اور خصوصی اہمیت حاصل ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button