مشرق وسطی

کشمیر کے غمگین حادثوں سے متعلق آیت اللہ صافی گلپایگانی کا بیان

بسم اللہ الرحمن الرحیم
وَمَا نَقَمُوا مِنهُم اِلَّا اَن یُؤمِنُوا بِاللَّهِ العَزِیزِالحَمِید•

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ہندوستانی کشمیر میں جو اس وقت ناگوار حادثے ہو رہے ہیں ہر آزاد انسان کو غمگین اور متاثر کرتے ہیں۔ مظلوم اور بےگناہ کشمیری عوام نے ایسا کیا گناہ کر ڈالا کہ آج سخت ترین برتاؤ افواج ہندوستان کی طرف سے ان پر کیا جا رہا ہے، اپنے گھربار گوا بیٹھے ہیں اور ایک وسیع تعداد ان میں سے شہید اور زخمی ہیں اور کچھ تعداد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان کو قرون وسطا کے شکنجوں سے سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیوں انسانی معاشرہ، انسانی حقوق کے دعویادار، اقوام متحدہ اور حتی OIC نے بھی اس پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور ایسی جنایات کو جو کہ ایسے انسانوں پر کی جا رہی ہے جو کہ اپنا دفاع کرنے سے قاصر اور مظلوم ہیں، کیوں اس کی مذمت نہیں کرتے؟ افسوس اس بات پر ہے کہ اسلامی حکومتیں ایک تذکر بھی مرکزی حکومت ہندوستان کو نہیں دیتیں۔اگر تمام تر اسلامی ممالک متحد ہوتیں اور اس عظیم جنایت کے مقابلہ میں مل کر ایک اقدام کرتیں تو ضرور ہندوستانی حکومت اپنی اس وحشیانہ حرکتوں سے باز آجاتی۔

ہندوستان اور دوسری جگہوں پر ہونے والے ان غیر انسانی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ، ہم ہندوستانی مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جلد سے جلد کشمیر کے بے گناہ لوگوں کے حقوق کو برقرار رکھیں اور اپنے جرائم کو خاتمہ دے۔

اپنے آپ کو مختلف مذاہب اور قبائل کے حقوق کا محافظ سمجھنے والے ملک ہند کے لئے اس غیر انسانی تحریک کا تسلسل شرم و رسوائی کا باعث ہے۔

خداوند منقتم قہار فرماتا ہے:
وَسَيَعْلَمُ الَّذِينَ ظَلَمُوا أَيَّ مُنْقَلَبٍ يَنْقَلِبُونَ
14 ذی الحجہ الحرام 1440
لطف الله صافی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button