دنیا

کشمیر میں جھڑپیں، 4 حریت پسند شہید اور ایک فوجی ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے چار حریت پسندوں کو شہید کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جموں وکشمیر کے رام بن اور گاندربل اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور حریت پسندوں کے درمیان ہونے والی دو جھڑپوں میں چار عسکریت پسند شہید ہو گئے۔

ان جھڑپوں میں ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔

یاد رہے کہ بھارت کے مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈوول دو دن قبل مقبوضہ وادی کشمیر کا دورہ کر کے وہاں متعین سیکیورٹی افسران و اہلکاروں کو واضح ہدایات دے چکے ہیں کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو پوری طرح سے کچل دیں۔

دھیان رہے کہ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے جو کہ تاحال جاری ہے۔

درایں اثنا وہاں پر موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہیں جن کی وجہ سے شہری شدید ذہنی کوفت کا شکار ہیں۔ جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر کے مختلف حصوں بالخصوص پائین شہر میں شہریوں کی آزادانہ نقل وحرکت پر پابندیاں نافذ رہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button