اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، علامہ باقر عباس زیدی

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں بروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر میں بروز جمعہ یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا،بھارتی جارحیت کے خلاف بعد از جمعہ ملک گیر احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ،علی حسین نقوی ، مولانا صادق جعفری،مولانا علی انور،علامہ مبشر ،میر تقی ظفر، نے وحدت ہاوس سولجر بازار صوبائی دفتر میں اپنی مشترکہ پریس کانفرنس سے کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کسی بھول کا شکار ہے اور اسرائیلی روش اپنا رہا ہے،جس طرح اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی مسلمانوں پر ظلم وستم اور جبر و استبداد کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے اسی طرح بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا، کشمیر کے مسلمان اپنی جانوں پر کھیل کر اپنے حقوق کا دفاع کرینگے،اور ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائی کی مدد کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،مودی سرکار کو یاد رکھنا چاہیئے آج ہمارے دفاعی ادارے اور افواج دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتے ہیں،اور سب سے بڑھ کے مسلمانان پاکستان کے دلوں میں جذبئہ جہاد کوٹ کوٹ کے بھرا ہوا ہے جس کا کوئی توڑ نہیں،ہندوستان، مسلمانان پاکستان کے جذبہ ء جہاد و شہادت کا مقابلہ نہیں کر سکتا،ہم کٹ مریں گے مگر غلامی،اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ باقر زیدی کا کہنا تھا کہ بھارت جموں و کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے خطے کو آگ و خون کے سمندر میں جھونک رہا ہے،اگر اقوام عالم نے بھارتی غیر آئینی و غیر اخلاقی اقدامات کو نہ روکا تو کروڑوں انسانوں کی جانوںکو خطرات لاحق ہو نگے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کسی دباو میں نہ آئے اور مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی اور حقوق کی حصول کیلئے سفارتی مہم تیز کرے اور مسلم ممالک کو اعتماد میں لے جبکہ داخلی طور پہ بھی اس اہم ایشو پر تمام سیاسی و سماجی حلقوں کو اعتماد میں لے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہم مظلوم کشمیری بہنوں بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو کر رہے گا، آج ہمیں ثابت کرنا ہے کہ پاکستانی ایک قوم اور جسد واحد ہیں،اپوزیشن ہو یا حکومتی جماعتیں اس مسئلہ پر ہم سب ایک ہیں۔

رہنما ایم ڈبلیو ایم علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ ہند وستان سو سال اور بھی کوشش کرلے کشمیر کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا، ہندوستان اربوں ڈالر ز اور لاکھوں فوجی لگا کر بھی تحریک آزادی کشمیر کو خاموش نہیں کروا سکا ہندوستانی قیادت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے گزشتہ چند دنوں میں قابض ہندوستانی فورسز کے ہاتھوں ہونی والی شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ ستر سالوں میں مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا اقوام متحدہ اور عالمی امن کی علمبردار تنظیموں کے منہ پر طماچہ ہے ۔ہزاروں شہادتوں اور لاکھوں افراد کے زخمی ہونے کے باوجود عالمی ضمیر پر جوں نہیں رینگی۔ بھارت کا بھیانک چہر ہ اگر کسی نے دیکھنا ہے تو وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو دیکھ لے ۔بھارت حقیقی معنوں میں جنوبی ایشاکا اسرائیل ہے جو کہ کشمیریوں پر گزشتہ ستر سالوں سے مظالم ڈھا رہا ہے مسئلہ کشمیر پر عالمی امن اداروں کا کردار انتہائی افسوس ناک ہے ۔ ہم کشمیری بھائیوں کی ہر پلیٹ فارم پر حمایت جاری رکھیں گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button