اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کشمیریوں کی حمایت، آیت اللہ خامنہ ای و ایرانی عوام کا شکریہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تہران میں تعینات پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود نے کشمیر کے مسئلے میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا کرتے ہوئے کہا کہ آج وہ کشمیر جسے علامہ اقبال ایران صغیر اور جنت نظیر کہتے تھے، ہندوستانی حکومت کی پیدا کردہ سختیوں میں گرفتار ہے، ہندوستان کی حکمران جماعت اہل کشمیر سے ان کا مذہب، ثقافت اور سرزمین چھیننا چاہتی ہے۔ پاکستانی سفیر نے 35A اور 370 جیسی قانونی شقوں کے خاتمے کو اسی ہدف کی تکمیل کا ایک ذریعہ قرار دیا۔

سیمینار میں معروف محقق اور پاکستان میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر صافی نے کشمیری زبان و ادب پر مقالہ پڑھا۔ معروف اقبال شناس ڈاکٹر ساکت نے فارسی شاعری میں کشمیر کے ذکر کو اپنے مقالے میں بیان کیا۔ ڈاکٹر علی ساکت نے اقبال کی شاعری اور کشمیر پر روشنی دالی۔ پروگرام میں معروف شاعر اختر ناز، حسن رضا نے کلام پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button