ذہنی صحت جسمانی صحت سے زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ خیالات، طرز عمل اوررویوں کا تعین کرتی ہے، اپوزیشن لیڈر کاظم میثم
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی طور پر صحت مند کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی اجماعی شعور کتنا ہے
شیعہ نیوز: اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے فاطمہ جناح ویمن کالج اور گرلز ڈگری کالج کے زیراہتمام عالمی یوم ذہنی صحت کے حوالے منعقدہ کانفرنس میں شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی صحت جسمانی صحت سے زیادہ اہم ہے کیونکہ یہ خیالات، طرز عمل اوررویوں کا تعین کرتی ہے۔ ذہنی صحت کی جتنی اہمیت ہے اسکو اتنا ہی نظر انداز کیا گیا ہے۔ ذہنی طور پر انسان اسی صورت میں صحت مند رہ سکتا ہے کہ اگر تحمل اور صرف نظر سے انسان کام لے۔
تعلیمی ادارہ ہو یا دیگر ادارے ذہنی صحت کے مراکز ہمیشہ نظر انداز رہے ہیں۔ یہ ایک طرح سے ٹیبو بھی بنا رہا ہے۔ ذہنی صحت کے معاملے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی طور پر صحت مند کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسکی اجماعی شعور کتنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اہم دن اور مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد دونوں اداروں کا قابل تحسین عمل ہے۔ ذہنی صحت کے حوالے سے اجتماعی شعور کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔