اہم پاکستانی خبریں

فلسطین کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنا انسانیت کی تذلیل ہے، نواز شریف

شیعہ نیوز: مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسے مظالم ہم نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھے جو اسرائیل کر رہا ہے، ابھی بھی بہت سارا طبقہ اس کو انسانی مسئلہ نہیں سمجھتا ہے۔ فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ فلسطینیوں کے پاس کوئی ساز وسامان نہیں، ان کے پاس کوئی فوج بھی نہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر اسرائیل کی بدترین بربریت جاری ہے، فلسطین کی عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے، شہباز شریف نے جنرل اسمبلی میں فلسطین کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو بھی کوئی فکر نہیں کہ وہ اپنی قرار داد پر عمل نہیں کراسکا ہے۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے بھی قرار دادوں پر عمل نہیں کراسکا۔ سابق وزیر اعظم نے کہا پورے پاکستان کے عوام چاہتے ہیں کہ ہم کوئی فیصلہ کریں۔ اس حوالے سے جلدی اقدامات ہیں کرنے چاہئیں، فلسطین کے حوالے سے خاموشی اختیار کرنا انسانیت کی تذلیل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button