پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

خیرپور پولیس کا جلوس عزا پر حملہ،اربعین واک کو روک دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ پولیس اور کالعدم سپاہ صحابہ اربعین واک کے خلاف متحد ہوگئے، خیرپور میں سندھ پولیس نے اربعین واک کرنے والے عزاداروں کا راستہ روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق خیر پور سے جاگیر علی اکبر تک چہلم نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کے سلسلے میںاربعین واک جاری تھی کہ سندھ کے علاقہ جلال دین پر مشی کرنے والے زائرین پر سندھ پولیس نے حملہ کرکے مشی کو زبردستی روک دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایس ایس پی خیرپور کی امام حسینؑ سے دشمنی، اربعین واک پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

سندھ پولیس کی جانب سے اربعین واک روکنے پر عزاداروں نے احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین نے مہران ہای وے بلاک کر کے احتجاج شروع کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button