دنیا

خرطوم کا غزہ کے باشندوں کی سوڈان منتقلی کے منصوبے پر ردعمل

شیعہ نیوز: ماسکو میں سوڈان کے سفیر نے غزہ کے باشندوں کی منتقلی کے منصوبے کے بارے میں زیر گردش خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا۔

رپورٹ کے مطابق روس میں سوڈان کے سفیر محمد سراج نے فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کے منصوبے کے حوالے سے رپورٹس پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نیتن یاہو میں حماس کو ختم کرنے جرائت نہیں، سابق اسرائیلی وزیراعظم

انہوں نے کہا کہ نہ میں غزہ کے باشندوں کو سوڈان منتقل کرنے کے معاملے پر امریکہ یا اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کا علم نہیں ہے اور ہم فلسطینیوں کی کسی بھی جگہ منتقلی کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔

سوڈانی سفیر نے مزید کہا کہ ہم فلسطین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں، جن میں مشرقی بیت المقدس کے دارالحکومت پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام کی قرارداد بھی شامل ہے۔

اس سے پہلے امریکی نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس اور سی بی ایس سمیت متعدد ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل نے غزہ کے باشندوں کی منتقلی کے لیے سوڈان اور صومالیہ کے حکام سے بات چیت کی ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس نے سوڈانی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ملک کی حکومت نے فلسطینیوں کو غزہ سے سوڈان منتقل کرنے کے امریکی صیہونی منصوبے کی مخالفت کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button