مشرق وسطی

خطے میں اغیار کی موجودگی علاقائی سلامتی کے مفاد میں نہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ خطے میں اغیار کی موجودگی نہ صرف علاقائی سلامتی کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ تنازعات کی اصل وجہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار حسن روحانی نے اتوار کے روز ایران کے دورے پر آئے ہوئے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صرف ایران اور عمان آبنائے ہرمز کی سلامتی کی فراہمی کی ذمہ دار ہیں لہٰذا ہم عالمی شپنگ کے لئے بحیرہ عمان، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کو امن بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

صدر روحانی نے جبل الٹر میں ایرانی تیل بردار جہاز کو حراست میں لینے کو برطانیہ کے غیرقانونی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان میں عالمی شپنگ کی سلامتی کو خطرہ میں ڈالنے اقدامات کے خلاف کھڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج علاقائی مسائل سمیت فلسطین، یمن اور شام کے مسائل ایک دوسرے سے منسلک ہیں لہٰذا اگر خطے کی پیشرفت چاہتے ہیں تمام علاقائی ممالک کو سلامتی اور امن قائم کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنا چاہئیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران دوسرے ممالک کے ساتھ تناؤ یا کشیدگی کے آغاز کے لئے ہرگز پہل نہیں کرے گا اور عالمی جوہری معاہدے سے امریکی یک طرفہ علیحدگی آج علاقے میں تنازعات کی جڑ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button