اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

زائرین سے متعلق بیان پر خواجہ آصف ملت جعفریہ سےمعافی مانگیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی پاکستان کے سربراہ علامہ محمد عون نقوی کی صدارت میں شیعہ علماء و ذاکرین اور خطباء کا مشترکہ اجلاس رضویہ سوسائٹی میں منعقد ہوا، جس میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کی جانب سے زائرین کے حوالے سے غیر مہذب اور متعصبانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

علماء نے کہا کہ خواجہ آصف کے ووٹرز میں تمام مکاتب فکر کے شہری شامل ہیں، زائرین پاکستان کے شہری ہیں لہٰذا اپوزیشن سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرے اور متعصبانہ بیان سے اجتناب برتا جائے، وفاقی و صوبائی حکومتیں زائرین کو لاوارث نہ سمجھیں، آج بھی متاثرین تافتان سمیت تمام قرنطینہ مراکز میں بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے نام پر بھاری بھرکم امداد کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔ علماء کرام کے اجلاس میں خواجہ آصف سے معافی کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں مولانا غلام علی عارفی، علامہ خلیل احمد، مولانا راحب علی کریمی، مولانا سخاوت حسین حیدری، لخت حسنین زیدی، حکیم محمد احمد، محمد عباسی وزیری، مولانا حسین احمد نقوی، نادر علی شاہ، علامہ غلام قاسم اور دیگر موجود تھے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close