مشرق وسطی

خلیج فارس میں ملکی سلامتی کا بھر پور دفاع کریں گے۔ ایران

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ایران، خلیج فارس میں سلامتی اور اپنے مفادات کا بھرپور دفاع کرنے پر تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایران خلیج فارس میں اپنے مفادات اور ملکی سلامتی کا بھرپور دفاع کرنے پر آمادہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار چین کے دورے پر آئے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نے چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیرتربیت فوجی اہلکاروں کیساتھ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران، موجودہ صورتحال میں بین الاقوامی اصولوں کےفریم ورک کے اندر، مذہبی اور انقلابی نظریات سمیت قائد اسلامی انقلاب کی حکمت عملی اور عوام کے بے پناہ صلاحیتوں کے بھروسے پر فلاح اور بہبود اور قومی سلامتی کے فروغ کے مقصد سے دفاعی نظریہ کو بطور قومی سلامتی نظریہ منتخب کیا ہے۔

جنرل باقری نے کہا کہ ایران نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اس نظریے کے فریم کے اندر اپنی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ خود گواہ ہے کہ ایران نہ کبھی جارحیت اور جنگ کا آغاز کیا ہے اور نہ ہی کرے گا۔

ایرانی سپہ سالار نے مزید کہا کہ لیکن ہم اغیار کی کسی جارحیت کے خلاف اپنی ملکی سالمیت اور قومی خودمختاری کا بھر پور دفاع کریں گے۔

انہوں نے اس سے پہلے چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے سربراہ کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ ہم دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کے فروغ کیلئے ایران اور چین کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹیوں کے درمیان تجربات کے تبادلہ پر تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button