مشرق وسطی

خطے میں عدم استحکام کی اصلی وجہ امریکی موجودگی ہے، جنرل حاتمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایک ملک کے اعلی فوجی افسر کو دوسرے ملک کی طرف سے تیسرے ملک کی سرزمین پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کو ایک عظیم اور ایسا جرم قرار دیا جسکی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی واضح قراردادوں کی بنیاد پر یہ امریکی اقدام ریاستی دہشت گردی کی ایک واضح مثال ہے۔

ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے خطے میں عدم استحکام اور تناؤ کی بنیادی وجہ خطے میں امریکی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ تناؤ کو کم کرنے اور استحکام میں اضافے کی خاطر خطے سے قبضے پر مبنی امریکی موجودگی کو جلد از جلد ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران خلیج فارس اور بحر عمان کے ساحل پر سب سے بڑا ملک ہونے کے ناطے خطے کے پانیوں کی حفاظت میں سب سے زیادہ فعال رہا ہے جبکہ وہ ممالک جو خطے سے تناؤ کو کم کرنا اور خطے میں استحکام لانا چاہتے ہیں، اس مقصد کی خاطر خطے سے امریکی موجودگی کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔

ایرانی وزیر دفاع کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران جاپانی وزیر دفاع تارو کونو نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں تناؤ کو ختم کرنے اور امن و امان کو بحال کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ جاپانی وزیر دفاع نے خطے میں موجود امریکی فوجی اتحاد میں اپنی عدم شرکت کی بھی یقین دہانی کروائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button