دنیاہفتہ کی اہم خبریں

خدا والوں کا خوف، امریکہ نے حزب اللہ پر پابندی لگادی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام، عراق سمیت مختلف محاذوں پر مسلسل شکست کے بعدامریکی وزارت خزانہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ، حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف نئی یک طرفہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی وزیرخزانہ اسٹین منوچین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی وزارت خزانہ نے ایران کی سپاہ پاسداران ، حزب اللہ لبنان اور فلسطین کی تحریک حماس کے کئی عہدیداروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔

امریکی وزیرخزانہ نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ایران کے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کرنے کے ٹرمپ کے نظریے کی حمایت کرتے ہیں ۔

امریکی وزارت خزانہ اب تک کئی بار سپاہ پاسداران ، حزب اللہ لبنان اورفلسطین کی تحریک حماس پرپابندیاں عائد کرچکی ہے علاقے میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف استقامتی محاذ کی کامیابیوں کے بعد امریکہ اور صیہونی حکومت نے استقامتی محاذ پر اپنا دباؤ بڑھا دیا ہے ۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شب عاشور کے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ استقامتی محاذ کے کمانڈر رہبرانقلاب اسلامی ہیں اور اس محاذ کا مرکز ایران ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close