پاراچنار میں اساتذہ کا قتل، پاکستان دشمن فرقہ ورانہ فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں، جعفریہ الائنس
شیعہ نیوز:جعفریہ الائنس پاکستان ضلع حیدرآباد کے صدر ساجد انصاری، سید شمیم نقوی، سید شیر علی شاہ کا نظمی، ارشاد علی، اسد علی شیخ، سید عزادار تقوی، نوروز مغل اور عزیز پاٹولی نے اپنے مشترکہ بیان میں اپر کرم ایجنسی و پاراچنار میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 7 سے زائد افراد کے بہیمانہ قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران امتحانات ان اساتذہ کا قتل پاکستان دشمنوں کی ایک سازش ہے جو ایک بار پھر ان علاقوں میں فرقہ ورانہ فسادات برپا کرنا چاہتے ہیں۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت پاکستان و سیکورٹی ادارے اس واقعہ میں ملوث افراد کو نا صرف گرفتار کریں بلکہ ان کی سر پرستی کرنے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے تا کہ دوبارہ اس قسم کا کوئی واقعہ رونما نہ ہوسکے کہ جس سے ایک بار پر ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو چاہیئے کہ مل کر اس طرح کے واقعات کی کھل کر مذمت کریں اور ان سازشی عناصر کو بے نقاب کریں۔