پاکستانی شیعہ خبریں

علم امت مسلمہ کیلئے ناگزیر ہے,علامہ سید جواد نقوی

شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے زیراہتمام کوہاٹ کے علاقہ کچہ پکہ میں سیمینار بعنوان ’’متعلم قوم کی امانت، معلم قوم کا امین‘‘ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار سے دیگر علمائے کرام کے علاوہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رح نے معلمی کو شغل انبیاء کرام قرار دیا ہے، علم امت مسلمہ کیلئے ناگزیر ہے۔ علاوہ ازیں علامہ سید جواد نقوی نے مسجد امام حسین علیہ السّلام میٹھا خان اصغری میلہ کا افتتاح کیا اور مدرسہ والفجر کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button