پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

28 فروری 2012 سانحہ کوہستان، پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) 28 فروری 2012ءپاکستان کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جبکہ شاہراہ قراقرم پر کوہستان کے مقام پر 19 شیعہ مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بہیمانہ انداز میں ہاتھ پیر باندھ کر شہید کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی بسوں کو کوہستان ہربن داس کے مقام پر سکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس سعودی فنڈڈ کالعدم سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کے مسلح دہشتگردوں نے روک لیا۔ تمام مسافروں کو بسوں سے اتار کر ان کے شناختی کارڈ دیکھے گئے اور نام سے شیعہ ثابت ہونے والے مسافروں کے ہاتھ پیر باندھ کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا۔ اس افسوسناک اور اندوہناک سانحے کو سانحہ کوہستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کنوینر نصاب کمیٹی ایم ڈبلیو ایم کی وفد کے ہمراہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل سے ملاقات

سانحہ کوہستان کو پیش آئے10 سال کا طویل عرصہ بیت گیا لیکن تاحال کسی بھی دہشتگرد کو سزا نہیں مل سکی ہے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں سانحہ 88 کے بعد یہ بڑا سانحہ تھا، تاہم اس کے بعد یک بعد دیگرے متعدد سانحات رونماء ہوتے رہے۔ ان تمام سانحات کے مجرموں کو تاحال کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جا سکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button