پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کوالالمپور سمٹ، بن سلمان نے پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکی دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک صدر رجب طیب ارگان نے انکشاف کیا ہے کہ خود کو سعودی عرب مین پاکستان کا سفیر کہنے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی صورت میں پاکستان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب ارگان نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی صورت میں پاکستان کودیئے گئے قرضے واپس لینے اور چالیس لاکھ سے زائد پاکستانی مزدوروں کو نکال کر بنگالی مزدوروں کو لانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد عمران خان نے سمٹ میں شرکت منسوخ کر دی۔

ترک صدر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم دیکھتے ہیں کہ سعودی عرب پاکستان پر دبائو ڈالتا ہے، سعودی ولی عہد نے پاکستانی مرکزی بنک سے قرضے واپس لینے کی دھمکی دی، اس سے بھی زیادہ سعودیہ میں کام کرنے والے چالیس لاکھ پاکستان مزدوروں کو واپس بھیجنے اور ان کی جگہ بنگلہ دیشی لوگوں کو ملازمت دینے کی دھمکی بھی دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شدید معاشی پریشانیوں کا سامنا ہے، اس لیے اس طرح کی دھمکیوں میں آنا پاکستان کی مجبوری ہے، یہی صورتحال انڈونیشیا کے ساتھ بھی ہوئی۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ عراق، شام اور صومالیہ میں بھی یہی صورتحال ہے؟ تو اردگان کا کہنا تھا کہ یہاں بھی اسی طرح کے معاملات چل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ کوالالمپور سمٹ کی تجویز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران مہاتیر محمد کے ساتھ خود عمران خان نے بھی دی تھی، عمران خان کے ہنگامی دورہ سعودی عرب کے بعد اچانک دورہ منسوخ کر دیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران تصدیق کی تھی کہ سعودیہ اور عرب امارات کے دبائو کی وجہ سے پاکستان سمٹ میں شرکت نہیں کر رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button