مشرق وسطی

کویت فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا

شیعہ نیوز: امیر کویت شیخ نواف نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطینی جدوجہد کویت کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور جب تک فلسطینی جائز حقوق حاصل نہ کر لیں اور اپنی آزاد ریاست قائم نہ کریں، کویت فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق گذشتہ روز فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ سرکاری دورے پر کویت پہنچے جہاں انہوں نےکویت کے امیر شیخ نواف احمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔

ملاقات میں فلسطینی وزیر اعظم نے فلسطینی مقاصد کے حصول کے لیےکویت کی لامحدود حمایت اور کوششوں کے ساتھ کویتی عوام کی فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پروزیراعظم محمد اشتیہ نے امیر کویت کو فلسطینی عوام کے خلاف تازہ ترین سیاسی پیشرفت اور خاص طور پر بیت المقدس میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میںامیر کویت شیخ نواف احمد الجابر الصباح نے اس بات کی تصدیق کی کہ فلسطینی جدوجہد کویت کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور جب تک فلسطینی جائز حقوق حاصل نہ کر لیں اور اپنی آزاد ریاست قائم نہ کریں، کویت فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا اس حوالے سے کویت کا اصولی اور پختہ مؤقف واضح ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close