پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے زائرین امام حسینؑ سے بدسلوکی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تحریک انصاف کی شیعہ دشمن پنجاب حکومت کا زائرین نواسہ رسولؐ کے ساتھ متعصبانہ رویہ، کربلائے معلیٰ سے زیارات کے بعد واپس آنے والوں کوایئر پورٹ پر لاہور انتظامیہ نے ذہنی اذیت، کوفت اور حبس بےجامیں رکھتے ہوئےبدسلوکی۔ زائرین آٹھ گھنٹے سے گرمی میں خوار، قرنطینہ کے لئے ناقص انتظامات، خواتین اور مردوں کے لئے ایک ہی ہال مختص اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن موقع سے غائب، ایک تحصیلدار کے ذمے تمام انتظامات ۔

تفصیلات کےمطابق زائرین کو لیکر نجف اشرف سے لاھور آنے والی پرواز پی کے 9452 کے مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ لینڈ کرنے کے بعد تقریبا” ایک گھنٹہ تک لینڈنگ /پارکنگ سلاٹ ہر محبوس رکھا گیا، ٹرمینل لاونج میں انٹری کے لئے جملہ ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ہانک کر ایک ہال میں بند کرتےہوئے عراقی پی سی آر رزلٹ کو نظر انداز کرتے ہوئے ایئرپورٹ پرریپڈ کووڈ ٹیسٹ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق میں تعینات پاکستانی سفیر بھی اسد عمر کی شیعہ دشمنی سے نالاں

ذرائع کے مطابق پی سی آر اور ریپڈ ٹیسٹ نیگیٹو ہونے کے باوجود زائرین امام حسینؑ کے پاسپورٹ زبردستی قبضہ میں لیکر من پسند ہوٹلوں کے ائیرپورٹ پر موجود ورکرز کے حوالے کر دیے گئے اورزائرین کو پولیس کے ذریعہ بسوں میں ڈال کر اپنے منتخب کردہ سہولیات کے بغیر ہوٹل نما بلڈنگ میں زبردستی مقید کر دیا گیا اور بلڈنگ کے باہر اسلحہ سے لیس پولیس یونیفارم میں ملبوس اہلکار بٹھا دئے گئے۔

اس ڈرامائی ایڈونچر کے ذریعہ بین الاقوامی پرواز کے مسافر مرد و زن کو ہراساں کیا گیا جس سے بین الااقوامی پرواز کے مسافروں جن میں عمر رسیدہ افراد بشمول خواتین کو اذیت و کوفت میں مبتلاء رکھا گیا ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ سہولیات کی فراہمی کے بغیر ذبردستی من مانے چارجز وصول کرنے کے لئے دباؤ ڈالا گیا ،اگر اس ملک میں حکومت اور قانون نام کی کوئی چیز موجودہو تو اپنے کردار کو واضح کرتے ہوئے زمہ داری کے فرض کو نبھائیں۔

عمران خان اور تحریک انصاف کو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کرلینی چاہیئے کہ وہ عزادارن امام حسینؑ و زائرین امام حسینؑ کی بددعائیں لینے سے ڈریںاور عزاداری دشمن ن لیگ کی گزشتہ حکومت سے سبق حاصل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button