اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک کے 9روٹس کا اعلان کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اربعین امام حسینؑ کے موقع پر جلوس اربعین امام حسینؑ میں شرکت کیلئے لاہور بھر سے اربعین واک (مشی) کے9 روٹس کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کی طرح لاہور میں بھی اربعین امام حسینؑ کے موقع پر شہر بھر سے مرکزی جلوس اربعین میں شرکت کیلئے اربعین واک (مشی) کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں لاہور شہر میں اربعین واک کے اب تک 9 روٹس کا اعلان کیا جاچکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملتان، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک کے 5روٹس کا اعلان کردیا گیا

لاہور میں اربعین واک (مشی) کے روٹس مندرجہ ذیل ہیں:

روٹ 1
مرید کے تا کربلا گامے شاہ

روٹ2
چونگی امر سدھو تا کربلا گامے شاہ

روٹ 3
جوڑے پل تا کربلا گامے شاہ

روٹ 4
واپڈا ٹاؤن تا کربلا گامے شاہ

روٹ 5
باٹا پور تا کربلا گامے شاہ

روٹ 6
علی رضا آباد تا کربلا گامے شاہ

روٹ 7
مکہ کالونی تا کربلا گامے شاہ

روٹ 8
عزیز گارڈن تا کربلا گامے شاہ

روٹ 9
شادباغ تا کربلا گامے شاہ

لاہور کے تمام مومنین سے گزارش ہے کہ اپنے قریبی ترین علاقے سے شروع ہونے والی اربعین واک میں شامل ہوں اور اربعین حسینی کے موقع پر پاکستان کی فضاؤں میں گونجنے والی لبیک یا حسینؑ کی صداؤں میں اپنی آواز شامل کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button