پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، چوہنگ میں جلوس عزاء پر حملہ کس نے کروایا؟

جلوس مسجد بلال کے قریب پہنچا تو مسجد سے ’’لبیک یارسول اللہ، لبیک یارسول اللہ‘‘ کے نعرے بلند ہونا شروع ہوگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)

لاہور کے علاقے چوہنگ میں 9ویں محرم الحرام کی مناسبت سے برآمد ہونیوالے ماتمی جلوس پر فائرنگ اور پتھراو سے 100عزادار زخمی ہوگئے۔ افسوسناک واقعہ ملتان روڈ پر دربار بھولے شاہ امام بارگاہ حیدر کالونی چوہنگ میں پیش آیا۔

9 محرم الحرام شام پونے 6 بجے جلوس نے گزرنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان کی مقامی قیادت اور مسجد بلال کے خطیب نے مطالبہ کیا کہ شبیہ ذوالجناح کو خالی گزارا جائے، اس کو سجا کر نہ گزارا جائے۔ جس پر جلوس کے بانیان کا کہنا تھا کہ خالی ذوالجناح محض گھوڑا ہے ہم نے اس کو ذوالجناح کی شبیہ بنایا ہوا ہے اور یہ شبیہ کی صورت میں ہی گزرے گا۔ جلوس کے بانیان کے مطابق جلوس قدیمی ہے، اسے روکا نہیں جا سکتا۔

جلوس مسجد بلال کے قریب پہنچا تو مسجد سے ’’لبیک یارسول اللہ، لبیک یارسول اللہ‘‘ کے نعرے بلند ہونا شروع ہوگئے اور مسجد سے اعلان کر دیا گیا کہ اہل تشیع نے مسجد پر پتھراو شروع کر دیا ہے، تمام اہل محلہ (اہلسنت) فوری مسجد میں پہنچیں۔ مسجد سے اعلان ہونے کے فوری بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور مسجد کے نواحی اہلسنت کے گھروں سے جلوس پر پتھراو اور فائرنگ شروع کر دی گئی۔ جس سے متعدد عزادار زخمی ہوگئے۔ مسجد بلال میں واقعہ کے وقت خطیب سمیت 40 سے 50 افراد جمع تھے۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شرپسندی پھیلانے کا منصوبہ پہلے سے طے شدہ تھا۔ مسجد سے پتھراو شروع ہوا تو جلوس کی سکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے بہادر اہلکاروں نے راہ فرار اختیار کی اور ملتان روڈ کی طرف بھاگ نکلے۔

عزاداروں کے زخمی ہونے پر جلوس عزاء کے شرکاء نے مقامی رہنما صابر شاہ کی قیادت میں دھرنا دے کر ملتان روڈ بلاک کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور صورتحال کو قابو کیا۔ تاہم رات گئے تک عزاداروں کی جانب سے ملتان روڈ پر دھرنا جاری تھا۔ مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ مسجد بلال کے خطیب اور دیگر شرپسندوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ مقامی لوگوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سپاہ صحابہ کے خاتمے کے بعد تحریک لبیک ایک شرپسند جماعت کے طور پر سامنے آرہی ہے، جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close