پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، تھانہ برکی میں مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس یزید کی پولیس کا کردار ادا کرنے میں سب سے آگے نکل گئی،لاہور کے تھانہ برکی میں بھی نواسہ رسول امام حسینؑ کے چہلم پر اربعین وال (مشی) کرنے کے جرم میں 19 نامزد اور 1000 غیر نامزد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج۔

یہ خبر بھی پڑھیں خانیوال، نواسہ رسول امام حسینؑ کا جلوس چہلم نکالنے پر ایف آئی آر 6 مومنین گرفتار

ایف آئی آر میں متعصب پولیس نے موقف اختیار کیا کہ نواسہ رسولﷺ کا جلوس چہلم نکالنے سے فرقہ واریت پھیلی جبکہ پنجاب بھر میں کالعدم تکفیری جماعتیں سرکاری سرپرستی میں ریلیاں نکال کر شیعہ کافر کے نعرے لگاتی ہیں لیکن پنجاب پولیس کی نظر میں یہ فرقہ واریت نہیں ہے۔

لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، ایف آئی آر درج
لاہور، چہلم امام حسینؑ پر اربعین واک (مشی) کرنا جرم بن گیا، ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ ملک بھرمیں چہلم امام حسینؑ کے موقع پر شیعہ سنی مسلمانوں کی تاریخی شرکت نے یزیدیوں کی نیندیں اڑا دی ہیں اور اب اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کر کے عزاداران امام حسینؑ کو ڈرانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button