
لاہور: غزہ ملین مارچ، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا بھرپور شرکت کا اعلان
ترجمان تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ ہم غزہ ملین مارچ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اپنی انسانی و اسلامی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے اپنے کارکنوں کو بھی کل کے جلسے میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی ہے
شیعہ نیوز: تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے آج مینار پاکستان لاہور میں ہونیوالے جلسے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ ترجمان تحریک کے مطابق آج 27 اپریل کو مینار پاکستان گراونڈ میں فلسطین و غزہ کی حمایت میں ’’مجلس اتحاد امت‘‘ کے زیراہتمام غزہ ملین مارچ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں اور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے اپنی انسانی و اسلامی غیرت و حمیت کا ثبوت دیں۔ اس حوالے سے تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے اپنے کارکنوں کو بھی جلسے میں شریک ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جہاں بھی فلسطین کیلئے آواز اٹھائی جائے گی ہم اس کی حمایت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے مجاہدین سرنگوں اور کمین گاہوں میں دشمن کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں، ابوعبیدہ
دوسری جانب جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف جماعت کی اعلیٰ قیادت ہی جلسے میں شریک ہوگی۔ جماعت کی طرف سے کارکنوں کو کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ ذرائع کے مطابق جماعت کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ جماعت کے کارکن اپنے طور پر شرکت کرنا چاہیں تو جا سکتے ہیں۔ قیادت کی جانب سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں؟۔ یاد رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے غزہ ملین مارچ کیا جا رہا ہے، جس میں شرکت کیلئے مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دعوت دینے کیلئے ’’مجلس اتحاد امت‘‘ کا پلیٹ فارم استعمال کیا گیا ہے۔