اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

27 فروری 2019کوقوم کی حمایت سے پاکستان کا بھرپور دفاع کیا، پاک فوج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے 2 سال مکمل ہونے پر اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہم نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھیج کر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، عمران خان

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو2سال مکمل ہونے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ستائیس فروری 2019 کو قوم کی حمایت سے پاکستان کی مسلح افواج نے ہر طرح کے خطرات کا سامنا کرتے ہوئے وطن عزیز کا بھرپور دفاع کیا تھا اور آئندہ بھی مادر وطن کی حفاظت کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ ایک قوم کی عددی برتری نہیں بلکہ عزم وحوصلہ تھا ، جس کی بالآخر فتح ہوئی ،انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے تاہم وقت آیا تو ہر چیلنج کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا اور وطن عزیز کا دفاع یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button