اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، امریکی قونصلیٹ پر شیعہ جماعتوں کی مردہ باد امریکہ ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مدافع حرم شہید سردار قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے باوفا ساتھیوں کی امریکی حملے میں شہادت اور اسلامی ممالک میں امریکی مداخلت کے خلاف لاہور میں امریکی قونصلیٹ تک امریکہ مردہ باد ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے شیطان اکبر امریکہ سے نفرت کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ جماعتوں کے مشترکہ پلیٹ فارم ’’اتحاد امت فورم‘‘ کے زیراہتمام لاہور میں امریکی قونصلیٹ پر منعقدہ مردہ باد امریکہ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل کے علامہ سبطین سبزواری،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ عبدالخالق اسدی،جامعہ المنتظر کے علامہ نیاز حسین نقوی، جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے علامہ توقیر عباس،آئی ایس او کے مرکزی صدر عارف حسین، جامعہ المصطفیٰ کے مولانا حسین نجفی، تحریک تحفظ تشیع پاکستان سے علامہ امتیاز کاظمی،جامعہ بعثت کے مولانا حیدر عباس نقوی، انجمن حسینیہ خواجگان کے مولانا نیاز حسین گھلو، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ذیشان عباس شمسی سمیت دیگر رہنماوں نے کی۔

شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنی سرزمین کو امریکی مفاد کیلئے کسی صورت استعمال نہیں ہونے دیں گے شہید قاسم سلیمانی عالم اسلام کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے محافظ تھے۔عالم اسلام کے عظیم سپہ سالار سردار قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء نے شام میں اسلام کے حقیقی چہرہ کو مسخ کرنیوالی قوتوں بالخصوص داعش جیسے فتنہ کو نیست و نابود کیا جس کے نتیجے میں امریکہ نے قاسم سلیمانی اور ابو مہدی مہندس کو شہید کر دیا۔

مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی استحکام کے نام پر قومی وقار اور قومی غیرت کا سودا ہرگز نہ کرے بلکہ عالمی استعمار امریکہ سے اپنا تعلق مکمل طور پہ ختم کر دے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close