پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، شیعہ سنی جماعتوں نے مزار بی بی پاکدامنؒ کھولنے کا مطالبہ کر دیا

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں صوبائی سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو ایم علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام و مشائخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے 7 ذوالحجہ دربار بی بی پاک دامن سلام اللہ علیہا زائرین کیلئے کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔ یہ مطالبہ کُل مسالک علماء بورڈ، جمعیت علماء پاکستان نیازی، تحریک وحدت اسلامی، شیعہ پولیٹیکل پارٹی، مجلس اتحاد المومنین، شیعہ شہریان پاکستان، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے عہدیداروں نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پریس کانفرنس میں علامہ سید حسن رضا ہمدانی کے ہمراہ علامہ عاصم مخدوم، مفتی عاشق حسین، صاحبزادہ پرویز اکبر ساقی، خرم عباس نقوی، امیر عباس مرزا، علامہ وقار الحسنین نقوی، علامہ امتیاز کاظمی، علامہ منور علوی، ڈاکٹر امجد چشتی اور قوم و ملت کے دیگر اکابرین شامل تھے۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر اس مسئلے پر انتظامیہ نے قبل از وقت درست اقدامات نہ کیے تو گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پاکستان بھر سے آنے زائرین مشکلات کا شکار رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button