
لاہور: کالعدم سپاہ صحابہ کے مولویوں کی ڈرل مشین چلا کر مدرسے کے بچے سے زیادتی
واقعہ لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آیا مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی، قاری احسن اور قاری نعمان ڈرِل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے
شیعہ نیوز: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تکفیری مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی، بچے کو ڈرانے کے لئے ڈرل مشین چلا کر دکھاتے رہے اور ڈرا کر بار بار بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے۔
واقعہ لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقے میں پیش آیا جہاں ایک تکفیری مدرسے کے اساتذہ نے 9 سالہ بچے کے ساتھ کئی بار بدفعلی کی، کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے قاری احسن اور قاری نعمان ڈرل مشین چلا کر بچے کو ڈرا کر بدفعلی کا نشانہ بناتے رہے، بچے نے گھر میں شکایت کی تو والدشہباز علی تھانے پہنچ گیا اور تکفیری مولویوں کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ پولیس نے تکفیری مدرسہ کے مولیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ پر قبضے کا منصوبہ اور نریندر مودی کا متوقع دورہ امریکا
دوسری جانب لاہور میں اچھرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اور تکفیری معلم کی جانب سے 10 سالہ طالب علم کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش میں گرفتار کیا ہے، 10 سالہ ریحان شاہ جمال مدرسے میں پڑھنے جاتا تھا، جس سے تکفیری معلم رمضان نے زیادتی کی کوشش کی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔