پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے زیراہتمام یوم علی اصغرؑ و یوم سکینہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام یومِ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امام بارگاہ گلشن زہراء بھیکے وال میں یوم شہزادہ علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاضرین سیاہ لباس اور سروں پر سبز پٹیاں باندھے لبیک یاحسینؑ، لبیک یا اصغرؑ، لبیک یا مہدیؑ کے نعرے لگا رہی تھیں۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور حنا تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہزادہ علی اصغر علیہ السلام و بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا سفینہء کربلا میں سب سے کمسن مگر کردار و عمل میں اکمل ترین ہستیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام وقت پر اپنی جانوں کو قربان کرکے ان ہستیوں نے رہتی دنیا تک حق کیلئے آواز بلند کرنے اور باطل کیخلاف نبرد آزما ہونے کا درس دیا۔ لبنیٰ زیدی نے کہا کہ ششماہے علی اصغرؑ نے سوکھے گلے پر تیر کھا کر اپنی قربانی سے وہ انقلاب برپا کیا، جس نے دنیا میں شیر خواروں کی عظمت کو بلند کر دیا۔ چھ ماہ کے معصوم علی اصغرؑ اور چار سالہ سکینہ سلام اللہ علیہا نے نبی کے گھرانے کی سیرت پر چلتے ہوئے ابن زیاد کے لشکر کی ذہنی پستی کو اپنے کردار سے ہلا ڈالا۔ تقریب میں لاہور کے ایم ڈبلیو ایم شبعہ خواتین کے مختلف یونٹس سے تعلق رکھنے والے بچوں اور بچیوں نے سلام، منقبت اور ٹیبلوز کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close