پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لیلۃ الرغائب کیا ہے؟ اور اس کے اعمال کیا ہیں؟

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ماہ رجب کی پہلی شبِ جمعہ کو ’’ لیلۃ الرغائب ‘‘ یعنی رغبتوں والی رات کہا جاتا ہے۔

اس شب کیلئے رسول خدا (ص) سے ایک نماز نقل ہوئی ہے کہ جس کے فضائل بہت زیادہ ہیں جنہیں سیدنے اقبال اور علامہ مجلسی نے اجازہ بنی زہرہ میں ذکر کیا ہے۔

ان میں سے ایک یہ ہے کہ اس نماز کی برکت سے کثیر گناہ معاف ہو جائیں گے اور قبر کی پہلی رات یہ نماز بحکم خدا خوبصورت بدن، خندہ چہرہ اور صاف و شیریں زبان کے ساتھ آکر کہے گی
اے میرے حبیب خوشخبری ہو تجھے کہ تو نے ہر تنگی و سختی سے نجات پالی ہے۔ وہ شخص پوچھے گا تو کون ہے؟خدا کی قسم میں نے تجھ سے خوبصورت اور شیریں کلام اور خوشبو والا کوئی نہیں دیکھا؟ وہ جواب دے گی میں تیری وہ نماز اور اس کا ثواب ہوں جو تونے فلاں رات فلاں ماہ اور فلاں سال میں پڑھی تھی آج میں تیرے حق کی ادائیگی کیلئے حاضر اور اس وحشت و تنہائی میں تیری ہمدم و غمخوار ہوں، کل روز قیامت جب صور پھونکا جائے گا تو اس وقت میں تیرے سر پر سایہ کروں گی پس خوش و خرم رہ کہ خیر و نیکی کبھی تجھ سے دور نہیں ہوگی ۔

نماز لیلۃ الرغائب کا طریقہ:

اس با برکت نماز کی ترکیب یہ ہے کہ ماہ رجب کی پہلی جمعرات کو روزہ رکھے اور شب جمعہ میں مغرب و عشاء کے درمیان بارہ رکعت دو دو رکعت کر کے نماز پڑھے۔

ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد تین مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور بارہ مرتبہ سورہ قُلْ ھُو اﷲُ پڑھے ، نماز سے فارغ ہو کر ستر مرتبہ کہے:

اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ النبیِّ الاُمِّیِ وَ عَلیٰ آلِہ

اے معبود! محمد ﷺ امی پر اور ان کی آل علیھم السلام پررحمت نازل فرما

پھر سجدے میں جا کر ستر مرتبہ کہے:

سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُ الْمَلائِکَۃِ وَ الرُّوْح

فرشتوں اورروح کا رب بے عیب وپاک تر ہے

سجدے سے سر اٹھا کر ستر مرتبہ کہے:

رَبِّ اغْفَرْ وَارْحَمْ وَتَجَاوَزْ عَمَّا تَعْلَمُ أَنَّکَ اَنْتَ العَلِیُّ الْاَعْظَم

پالنے والے بخش دے اوررحم فرما اوردر گزر کر ان گناہوں سے جن کو تو جانتا ہے بے شک تو بلند تر بزرگ تر ہے

پھر سجدے میں جائے اور ستر مرتبہ کہے:

سُبُّوْحٌ،قُدُّوْسٌ، رَبُ الْمَلائِکَۃِ وَ الرُّوْح

فرشتوں اورروح کا رب بے عیب وپاک تر ہے

اس کے بعد اپنی حاجات بھی طلب کرے انشاءاﷲ تعالیٰ وہ پوری ہونگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button