لال مسجد کے مولوی عبدالعزیز نے ایک مرتبہ پھرریاست پاکستان کے خلاف اسلحہ اٹھالیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد میں امن و امان کے حوالے سے صورتحال ایک مرتبہ پھر کشیدگی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ جامعہ حفصہ کی طالبات نے مولوی عبدالعزیز عرف مولوی برقع کی سربراہی میں مدرسے پر طالبان کا جھنڈا نصب کر دیا ہے۔ جس پر پولیس کے جوان فوراً حرکت میں آگئے ہیں۔ جھنڈا اتارنے کیلئے پولیس جب موقع پہ پہنچی تو مولوی عبدالعزیز کلاشنکوف لیکر باہر آگئے اور پولیس والوں کو دھتکارا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں مولوی عبدالعزیز پولیس اہلکاروں کو واضح طور پر کہہ رہا ہے کہ وہ یہ نوکری چھوڑ کر کوئی اور کام کریں۔
یہ خبر بھی پڑھیں جنسی تسکین کیلئے جہادالنکاح کرنےوالی داعشی دلہن کی کہانی خود کی زبانی
ساتھ ہی انہوں نے پولیس اہلکاروں کو دھمکی دی ہے کہ جلد ہی پاکستان کے طالبان آکر تم سے پوچھیں گے اور تمہاری خبر لیں گے۔ آخری خبریں آنے تک فورسز کے اہلکار وہاں پہنچے تو مولوی عبدالعزیز اور جامعہ حفصہ کی طالبات سامنے آگئی ہیں اور طالبان کا جھنڈا اتارنے سے انکار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یہی مولوی عبدالعزیز داعش سے اپنی وابستگی کا اعلان بھی کرچکا ہے اور اس ہی کے مدرسے جامعہ حفصہ کی سینکڑوں طالبات شام میں داعشی دہشتگردوں کی جنسی تسکین کیلئے جہاد النکاح کیلئے بھی جاچکی ہیں۔