
فیصلہ ہوگیا، لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک 21 رمضان کا جلوس رکا رہے گا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مزار قائد پر شیعہ لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کےخلاف گذشتہ 22روزسے جاری احتجاجی دھرنے کےشرکاء سے خطاب کرتے یوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنما مولانا حیدرعباس عابدی نے کہا کہ یوم شہادت امام علیؑ کامرکزی جلوس عزا جب تک لاپتہ عزادار نہیں آجاتے رکا رہے گا یہ فیصلہ ہوگیا کہ جلوس آگے نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو ملک بنانے چلے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنانے چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہم نے لاپتہ اسیروں کے خاندان کے ساتھ نشست کی تھی انکے جذبات سنے تھے کے وہ یہاں سے اٹھنے والے نہیں بلکہ وہ سالوں یہاں بیٹھنے کو تیار ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں کوئٹہ دھماکے جیسے واقعات سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جاسکتا، علامہ ناصر عباس
انہوں نے کہا کہ اللہ آپ کی مدد کررہا ہے جب ہم یہاں آئے تھے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے دن بیٹھ سکتے ہے لیکن دیکھ لیں بائیس دن گزر گئے انہوں نے کہا کہ یہاں روزانہ لاکھوں کا خرچہ ہے کہا سے ہورہا ہے اللہ جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے اہلسنت بھائی آئے اور کہا ہماری طرف سے افطار ہوگی، انہوں نے کہا کہ کل ہمارے بچوں نے وہ کام کیا جس کی مثال نہیں ملتی وہ گورنر کے گھر چلے گئے جو وفاق کا نمائندہ ہے انکو روکنے کی کوشش ہوئی لیکن وہ آگے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم صدر اور وزرا کے گھروں کی طرف جائیں گے اور اگر پھر بھی حل نہ نکلا تو اسلام آباد کا گھیراؤکرینگے ۔
واضح رہے کہ 22 روز سے لاپتہ عزاداروں کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ لیے مزار قائد کے سامنے دھرنا دیے بیٹھے ہیں لیکن بے حس حکمران خواب غفلت کی ننیند سورہے ہیں۔