اہم پاکستانی خبریں

لشکری رئیسانی کا حکومت سے سرکاری سطح پر فلسطین فنڈز قائم کرنیکا مطالبہ

شیعہ نیوز: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنماء سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے سرکاری سطح پہ فسلطین فنڈز کے تحت امدادی مہم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں تقدس القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ حاجی لشکری رئیسانی نے فلسطین کی تاریخی و سیاسی پس منظر سے اپنی گفتگو کا آغاز کیا، بعد ازاں غزہ میں جاری بربریت پر خاموش رہنے والے ممالک پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی مشترکہ فوج غزہ میں مظالم روکنے کیلئے نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان ممالک کی 50 لاکھ سے زیادہ افواج ہیں، آخر مظلوم فسلطینیوں کی مدد کو کیوں نہیں پہنچتے؟ اگر راحیل شریف 45 افواج کا سربراہ ہے، تو فلسطینی آج اتنے بے بس کیوں ہیں؟ سعودی عرب نے امریکہ سے اربوں روپے کا اسلحہ خریدا مگر کس کام آرہا ہے؟

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی مملکت کے سربراہان اسرائیل کے خلاف وار کرمنل ایکٹ کے تحت کیس دائر کریں۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ سرکاری سطح پہ فسلطین فنڈز کے تحت امدادی مہم شروع کی جائے تاکہ ہر پاکستانی اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد میں حصہ لے سکے۔ سابق سینیٹر نے نے کہا کہ جنگی جرائم سرانجام دینے پر عالمی عدالت میں اسرائیل کا احتساب کیا جائے۔ تقدس القدس کانفرنس میں یہ مطالبہ کیا کہ عرب اور تمام مسلم ممالک اقوام متحدہ کی بے حسی پہ بائیکاٹ کریں اور اسرائیل پہ جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر عالمی پابندیاں لگوانے کا مطالبہ کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button