اہم پاکستانی خبریں

سپریم کورٹ الیکشن سے متعلق اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے گی، علی زیدی

شیعہ نیوز: سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) علی زیدی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ انتخابات سے متعلق اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے گی۔ خصوصی گفتگو میں اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد ہر کسی کا فرض ہے، کوئی بھی عدالت عظمی کے فیصلے سے انحراف نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں پنجاب اور کے پی میں الیکشن ہونے تھے، 90 دن گزر گئے، الیکشن نہیں ہوئے تو توہین عدالت لگتی ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارے 9 ارکان اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جا رہی، عدالت 9 ارکان سے متعلق فیصلہ دے چکی ہے۔ علی زیدی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سپریم کورٹ کے احکامات مانے لیکن یہ آئین و قانون نہیں مانتے، ہم پہلے روز سے ہی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، البتہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button